اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این این نے خبردی ہے کہ امریکا میں کرائے گئے حالیہ سروے میں انچاس فیصد امریکی شہریوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا مواخذہ ہونا چاہئے -
سی این این نے خبردی ہے کہ ریاست پنسلوانیا کے باشندوں نے جن کی اکثریت نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا اب وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ٹرمپ کو ووٹ دے کر غلطی کی تھی -
ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ایک شہری نے سی این این سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک مواحذہ عوام پر یہ ثابت کرے گی کہ صدر اپنی مرضی سے جو چاہے وہ نہیں کرسکتا اور اس کے نتائج سے بچ نہیں سکتا۔
گذشتہ الیکشن میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ایک اور امریکی شہری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹرمپ حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے ابھی فاش کیا ہے کہ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کو فون کرکے کہا ہے کہ وہ دوہزار بیس کے صدارتی امیدوار جو بایڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کرائیں۔
/129
30 ستمبر 2019 - 05:32
News ID: 979200
ٹرمپ کا نیا انتخابی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد امریکا کے آدھے شہریوں نے ان کا مواحذہ کئے جانے کی حمایت کردی ہے